بغداد،2جنوری(ایجنسی) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے
لیا۔
پولیس کے مطابق جس جگہ پر دھماکا ہوا وہاں لوگوں کی بڑی تعداد روزانہ روزگار کی تلاش میں آتی ہے جب کہ پولیس نے دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔